ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ : گنے کے کھیت میں شارٹ سرکیوٹ سےلگی آگ:75ہزاروپیوں کا نقصان

منڈگوڈ : گنے کے کھیت میں شارٹ سرکیوٹ سےلگی آگ:75ہزاروپیوں کا نقصان

Fri, 15 Jan 2021 19:47:14    S.O. News Service

منڈگوڈ:15؍جنوری (ایس اؤ نیوز)شارٹ سرکٹ سے گنے کی فصل کو آگ لگنے کے نتیجےمیں 75ہزار روپیوں سے زائد کا نقصان ہوہے، آگ لگنے کی واردات تعلقہ کے باچنکی دیہات میں پیش آئی ہے۔

باچنکی دیہات کے ششی دھر شیو پترپا کلکرنی کی ملکیت والے کھیت میں سروے نمبر 71کی دوایکڑ زمین پر شمبوا ایریا بیدرگڈی نامی عورت شراکت پر گنے کی فصل اُگائی  تھی۔ کھیت میں سے گزرے ہوئےبجلی کے تار وں میں رگڑ سےپیدا ہونے کے نتیجےمیں آگ لگنے کی بات کہی جارہی ہے۔ اطلا ع پاتے ہی فائر برگیڈ جائے وقوع پر پہنچی اور  آگ پر قابو پاتے ہوئے   زائد نقصان سے بچایا۔ فی الحال 75ہزارروپیوں کے نقصان کا اندازہ لگایا گیاہے۔ فائر برگیڈ کا عملہ نارائن تلیکر، بسوراج انچل ، چمن صاحب نداف، محمد مانڈویکر، منجوناتھ پٹگار وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔


Share: